10 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان میں ایک کالعدم تنظیم کے گرفتار ہونیوالے دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سیکوریٹی اداروں کو چکمہ دینے کےلئے دہشتگردوں نے پاکستان کے شہروں کے نام اپنے طور پر تبدیل کردیئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی اخبار جنگ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں گرفتار ہونے والے ایک دہشت گرد نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فون کالز ٹریس ہونے کے باعث سیکیورٹی حکام کو چکمہ دینے کیلئے دہشت گردی کا نشانہ بنانے کیلئے شہروں کے نام اپنے طور پر تبدیل کردیئے ہیں اورتمام دہشت گردوں کو شہروں کے نئے ناموں سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی حکام الجھے رہیں اوردہشتگرد اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب ہوجائیں۔ اخبار کے مطابق اس دہشت گرد نے جن شہروں کے فون پر استعمال کرنے والے ناموں کا انکشاف کیا ہے، ان میں کراچی کا نام نواب شاہ،لاہور کا نام گلگت،ملتان کانام خان پور، راولپنڈی کا نام مردان،اسلام آباد کا لندن، پشاور کا نام کراچی،سیالکوٹ کا فیصل آباد، فیصل آباد کا بہاولپوراور کوئٹہ کا نام ہنگو رکھا گیا ہے۔ اس دہشتگرد کا کہنا ہے کہ اسی طرح شہر کے جس علاقے میں کارروائی کرنی ہوتی ہے اس کا نام بھی شہر میں موجود ساتھیوں کے مشورے سے طے کر لیا جاتا ہے۔

.....

/169